اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 91 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ذوالفقار بھٹی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ذوالفقار بھٹی کی دوبارہ پولنگ کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ عدالت عظمیٰ نے دوبارہ پولنگ کے خلاف ذوالفقار بھٹی کی اپیل منظور کرلی۔خیال رہے کہ ذوالفقار بھٹی عام انتخابات 2018 میں کامیاب ہوئے تھے، جعلی ووٹوں کو بنیاد بنا کر مخالف امیدوار عامر سلطان چیمہ نے دوبارہ پولنگ کی درخواست دی تھی۔دوبارہ پولنگ کے بعد تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ کامیاب قرار پائے، دوبارہ پولنگ کے فیصلے کو ذوالفقار بھٹی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔عدالت عظمیٰ نے ذوالفقار بھٹی کو کامیاب قرار دیا۔