جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

ارشد شریف سے آخری فون کال پر کیا بات چیت ہوئی؟ سینئر صحافی کی بیوہ نے اہم انکشاف کردیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)شہید سینئر صحافی ارشد شریف کی بیوہ نے انکشاف کیا کہ جب میری ارشد کی آخری کال پر بات ہوئی تو وہ لانگ مارچ کو لے کر بہت پرجوش تھا اور مجھے کہا جیا میں لانگ مارچ کے دن زیادہ وی لاگ کروں گا آج سب ہے میرا ارشد نہیں ہے بس ۔

بیوہ ارشد شریف نے مزید کہاکہ جب میں نے سٹوری کے حوالے سے کچھ معلومات شیئر کرنا چاہی تو آپ نے کہا میں ایک ہفتہ مصروف ہوں شاید سب شائع بھی نہیں ہوسکے لیکن یہاں ٹویٹ پر آپ کے پاس بہت سے سازشی تھیوریاں ہیں۔ آپ کو اتنا پتہ ہے تو تفتیش کریں اور قاتل ڈھونڈ لائیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ٹوئٹ میں بیوہ جویریہ صدیق نے کہاکہ میں صرف صحافی نہیں شہید کی بیوہ بھی ہوں ،اپنے جھوٹ سیاست الزامات میں ہمیں مت گھسیٹیں۔بیوہ ارشد شریف کا ایک اور ٹوئٹ میں کہناتھا کہ میں تین قرآن کلاسز کا حصہ ہوں میرے اساتذہ نے کہا کہ تم کام بھی کرسکتی ہو انٹرویو بھی دے سکتی ہو کیونکہ ہمارا کفیل چلا گیا ہے۔ تم جیسے لوگوں سے مجھے اسلام پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔جویریہ صدیق نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میرا کوئی بھائی نہیں دیور نہیں جیٹھ نہیں ،اپنے شوہر ارشد شریف شہید کیلئئے انصاف کی آواز بھی نا اٹھاؤ کہ میں عدت میں ہوں۔ان کاکہناتھا کہ مجھے تو کام بھی کرنا ہوگا کیونکہ تنقید کرنے والے میرا گھر نہیں چلائیں گے نا ہی مجھے انصاف ملنے کی کوئی امید ہے، ہر کوئی ہمارے محسنوں پر الزام لگا رہا ہے۔دوسری جانب کینیا میں قتل ہونے والے صحافی اور سینئر ٹی وی اینکر پرسن ارشد شریف کی لاش سے پاکستان میں پوسٹ مارٹم کے دوران گولی کی برآمدگی نے حکام کو حیرت میں مبتلا کردیاہے  اور نیروبی میں ہونے والے پوسٹ مارٹم کو مشکوک بنادیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…