ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان نے ورلڈ کپ میں پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتھ (این این آئی)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر میگا ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی،پاکستانی باؤلرز کی شاندار گیند بازی کی بدولت نیدر لینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر91 رنز بنائے ۔

پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 14 ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، شاداب خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔اتوار کو کھیلے گئے اہم میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔نیدر لینڈز کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی، پاکستان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 91 رنز بناسکی اور پاکستان کو جیت کیلئے 92 کا ہدف دیا۔نیدر لینڈز کی جانب سے کولن ایکرمین 27 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے 15 رنز بنائے، اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد وسیم جونیئر نے بھی نپی تلی باؤلنگ کی اور 3 اوورز میں 15 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ لی۔

میچ کے دوران حارث رؤف گیند نیدر لینڈ کے بلے باز ڈی لیڈ کے ہیلمٹ پر لگی اور ان کی آنکھ کے اوپر سے خون بہنے لگا جس کے بعد وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ ہدف کے تعاوقب میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم یہ پارٹنرشپ صرف 2 اوورز ہی میں قائم رہی۔دوسرے اوور کی آخری گیند پر بابر اعظم 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 53 کے مجموعی اسکور پر 8 ویں اوور میں گری جب فخر زمان 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستانی ٹیم کے اوپنر محمد رضوان 49رنز پر پویلین لوٹے ۔میچ کے اختتامی لمحات میں قومی کرکٹرز نے رن ریٹ بہتر کرنے کے بجائے سنگل ڈبل پر فوکس کیا، شان مسعود نے 16 گیندوں پر 12 بنائے جبکہ افتخار احمد نے 6 اور شاداب خان چار رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے ۔

شاداب خان کو تین وکٹیں حاصل کر نے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔نیدر لینڈز کی جانب سے برینڈن گلوور نے دو جبکہ پال وین میکرین نے ایک وکٹ حاصل کی۔اہم میچ میں پاکستان کے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ، مڈل آرڈر بلے حیدر علی کی جگہ جارح مزاج بیٹر فخر زمان کو شامل کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…