بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

سیاست دانوں کو اپنی لڑائیاں خود لڑنے دیں، ادارے کسی کا ٹول نہ بنیں، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ ڈی جی اینٹی کرپشن پر برہم

datetime 28  اکتوبر‬‮  2022 |

راولپنڈی (این این آئی)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ڈی جی اینٹی کرپشن پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ کا کیس ماتحت عدالت کو بھیج دیا۔جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری کیس کی سماعت کی۔اینٹی کرپشن کی جانب سے ایڈوکیٹ احمد اویس

عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف کیس کا چالان ٹرائل کورٹ میں جمع ہو گیا ہے۔عدالت نے کہا کہ اگر یہ بیان دیں گے کہ رانا ثناء اللہ کو گرفتارنہیں کرنا تو کیس ابھی ختم کر دیتے ہیں ورنہ جواب دینا ہو گا، غلط بیانی پر دیکھیں گے کہ آپ کیسے ڈی جی اینٹی کرپشن رہ سکتے ہیں، سیاست دانوں کو اپنی لڑائیاں خود لڑنے دیں، ادارے کسی کا ٹول نہ بنیں۔عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ادارہ سیاسی ٹول بن چکا ہے، ایک آتا ہے مقدمہ بناتا ہے دوسرا کوئی آتا ہے مقدمہ خارج کرتا ہے، آپ نے رانا ثناء اللہ کے خلاف غلط بیانی کرکے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے، عدالت کو بتائیں آپ رانا ثنااللہ کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں یا نہیں؟۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو گرفتار نہیں کرنا چاہتے جس پر جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ آپ نے یہ معاملہ آسانی سے حل کر دیا۔عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کے ریمارکس کے بعد رانا ثناء اللہ کی درخواست نمٹاتے ہوئے ماتحت عدالت کو کیس بھیج دیا۔عدالت نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی جزا و سزا کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی، درخواست گزار بریت کیلئے 249 اے کی درخواست ٹرائل کورٹ میں دائر کر سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…