اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ نومبر میں معمول یا معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی حصوں میں بھی معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تقریباً معمول کی بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور سندھ میں بھی تقریباً معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی۔خشک موسم خریف فصل کی کٹائی میں سازگار ثابت ہوگا، گندم اور ربیع کی دیگر نئی فصلوں کو ابتداء میں آبپاشی کی ضرورت ہوگی۔