بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

ختم کیے گئے پرائز بانڈز مالکان کو انکیشمنٹ کیلئے7 ماہ کی مزید مہلت مل گئی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مختلف مالیت کے ختم کیے گئے پرائز بانڈز کی انکیشمنٹ کیلئے7ماہ کی نئی مہلت دیدی۔اسٹیٹ بینک کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 7500، 15000، 25000 اور 40000 روپے مالیت کے

پرائز بانڈز گزشتہ عرصے میں ختم کر دیے تھے، ان پرائز بانڈز کو انکیشمنٹ، تبدیلی یا بینک اکانٹس میں جمع کرانے کی تاریخ 23 مارچ 2022 تک تھی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ تاریخ گزرنے کے بعد ایسے پرائز بانڈز رکھنے والے سیکڑوں شہری اپنے سرمائے سے محروم ہو رہے تھے۔ اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق تاریخ ختم ہونے کے بعد بڑی تعداد میں شہریوں کے پاس اس طرح کے پرائز بانڈز موجود تھے جن کی انکیشمنٹ نہیں ہو پا رہی تھی۔ایسے شہریوں کی سہولت کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس تاریخ میں مزید توسیع کا اعلان کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق بندکیے گئے پرائز بانڈز اب آئندہ سات ماہ کے دورانیے میں تبدیل یا کیش کرائے جاسکتے ہیں، ختم کیے گئے مختلف مالیت کے پرائز بانڈز تبدیل کرانے کی اب آخری تاریخ 30 جون 2023 تک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…