منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

یوکرین جنگ ، فیٹف نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں

datetime 22  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے یوکرین پر جنگ مسلط کرنے کی پاداش میں روس پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ایف اے ٹی ایف کے چیئرمین ٹی راجہ کمار نے روس کی یوکرین

پر فوج کشی کی سخت الفاظ مذمت کرتے ہوئے روس پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔راجہ کمار کا کہنا تھا کہ روس کو نہ صرف موجودہ اور مستقبل کے منصوبوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے بلکہ علاقائی اداروں کے اجلاسوں میں شرکت کرنے پر بھی عائد کردی۔فیٹف کے چیئرمین نے کہا کہ جون میں روس کے ادارے میں قائدانہ کردار کو ختم کردیا گیا تھا تاہم اس کے باجود یوکرین میں فوج کشی جاری رہی جس پر مزید پابندیاں عائد کی ہیں۔راجہ کمار کا کہنا تھا کہ روس کی یوکرین میں کارروائیاں FATF کے ان بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں جن کا مقصد مالیاتی نظام کی سلامتی، حفاظت اور سالمیت کو فروغ دینا ہے۔FATF یوکرین جنگ میں روس کی کارروائی کی نگرانی جاری رکھے گی اور ہر اجلاس میں روس کے اقدمات کی روشنی میں ان پابندیوں کو ہٹانے یا ان میں ترمیم کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔دریں اثنا فیٹف نے میانمار کی فوجی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر سفارشات پر عمل نہیں کیا گیا تو اسے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے آج تمام شرائط مکمل کرنے پر پاکستان کو گرے لسٹ نکال دیا۔ اسی طرح نکاراگوا کو بھی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…