بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ڈالرکی اونچی پرواز ،بھارتی روپیہ کم ترین سطح پر پہنچ گیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(این این آئی)امریکی ڈالر کے مقابلے بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر 83.08کی سطح تک گرگئی جو کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اب تک کی سب سے کم ترین سطح ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے

مطابق جمعرات کی صبح امریکی ڈالر کے مقابلے بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اورانٹربینک میںڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ 83.08کی سطح تک گرگیا ہے جو کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی کم ترین سطح ہے ۔ اس سے قبل 16اکتوبر کو بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہاتھا کہ بھارتی روپیہ کمزور نہیں ہورہا بلکہ امریکی ڈالر مضبوط ہورہا ہے ۔ وزیر خزانہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا تھا جب بھارتی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 82.69روپے تک گر گئی تھی ۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 61پیسے کی کمی واقع ہو ئی تھی اور یہ گرکر 83.01کی سطح پر آگیا تھا ۔ گزشتہ روز کارباری کے آغاز میں بھارتی کرنسی 82.30پر کھلنے کے بعد ڈالر کے مقابے میں 83.01روپے پر بندہوئی تھی ۔ معاشی تجزیہ کاروںکا کہنا ہے کہ روپے کی قدر گرنے سے بھارت میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔اشیائے ضرویہ پہلے ہی عوام کی پہنچ سے دور ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…