گندم کے معاملے پر پنجاب اور وفاقی حکومت آمنے سامنے

20  اکتوبر‬‮  2022

اسلام آباد( آن لائن ) پنجاب میں گندم کی کمی پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے وفاقی حکومت سے 10 لاکھ ٹن گندم فراہمی کا مطالبہ کیا ہے

جب کہ خط میں پنجاب کو 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی فوری فراہمی کی درخواست دی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے وفاق کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اورپاسکوکو ہدایات جاری کی جائیں، بقیہ گندم بھی مرحلہ وار فراہم کی جائے، پنجاب میں گندم فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔دوسری جانب سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے گندم کے معاملے پر وفاق کو خط لکھے جانے کی تصدیق کی ہے۔مونس الٰہی نے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت پنجاب کے لوگوں پرظلم کررہی ہے، وفاقی حکومت نے ہمیں گندم میں اپنا حصہ دینے سے انکار کردیا ہے اور ہمیں گندم درآمد کرنے کی اجازت بھی نہیں دے رہے۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گندم کا بحران پیدا ہو رہا ہے، امیدہے وفاق کو وزیراعلیٰ پنجاب کے خط سے بہتراحساس غالب ہوگا۔پنجاب حکومت گندم کے معاملے پر پہلا مراسلہ 18جون، دوسرا 19 ستمبر اور تیسرا 4 اکتوبر کو متعلقہ اداروں کو لکھ چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…