منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مہنگائی ،بجلی بلوں کی وجہ سے ہارے عابد شیر علی نے شکست تسلیم کرلی

datetime 17  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) این اے 108فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عابد شیر علی نے شکست تسلیم کرلی۔انہوں نے شکست کو عوام کا فیصلہ قرار دے دیا اور کہا کہ ہار کا سبب مہنگائی اور بجلی کے بلوں سمیت مختلف ایشوز تھے۔عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ یہ ریہرسل تھی، کارکن نئے جذبے سے آئندہ کیلئے تیاری کریں۔

واضح رہے کہ این اے 108 فیصل آباد کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق عمران خان نے (ن) لیگ کے عابد شیر علی کو 24 ہزار 471 ووٹوں سے ہرا دیا۔
دوسری جانب  ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی جیت اصل میں عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے،لانگ مارچ کا انقلاب امپورٹڈ حکومت کو خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گا ۔انہوں نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی شاندار فتح پر اپنے جاری بیان میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو حکومت سے کوئی غرض نہیں، وہ فی الفور الیکشن چاہتے ہیں، حکمران نوشت دیوار پڑھ لیں اور اپنا قبلہ و کعبہ درست کر لیں ،آواز خلق کو نقارہ خدا سمجھتے ہوئے فوری طور پر انتخابات کا اعلان کیا جائے،پاکستان کے مقتدر حلقے الیکشن کے نتائج دیکھ کر فوری طور پر اپنی پالیسی تبدیل کریں،لانگ مارچ کا انقلاب امپورٹڈ حکومت کو خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گا ۔ فیاض چوہان نے کہا کہ مائنس ون کا خواب دیکھنے والوں کے چہرے پر ضمنی الیکشن کی شکست عوام کی طرف سے زناٹے دار تھپڑ ہے، مرضی کے میدان، کھیلاڑی اور امپائرز کے با وجود امپورٹڈ حکومت کو شکست ہوئی، چوروں لٹیروں، نوسربازوں کی پاکستانی سیاست میں اب کوئی جگہ نہیں۔ عوام نے کرپٹ، نا اہل اور نالائق ٹولے کو گلی محلے کی سیاست تک محدود کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…