کراچی (آن لائن) ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر90پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر4.70روپے مہنگا ہو گیا دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قدر بھی 9روپے تک بڑھ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے
مقابلے ڈالر کی قیمت فروخت217.85روپے سے بڑھ کر218.75روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت 218.50روپے سے بڑھ کر223.20روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یوروکی قدر میں 6.70روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت فروخت 213روپے سے بڑھ کر219.70روپے ہو گئی اسی طرح9روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 243.50روپے سے بڑھ کر252.50روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے دن اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ یورو50پیسے مہنگا ہو گیا جبکہ برطانوی پونڈ 1روپے سستا ہو گیا۔ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر90پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر4.70روپے مہنگا ہو گیا دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قدر بھی 9روپے تک بڑھ گئی۔