کراچی(آن لائن)انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں اضافہ رہا،انٹر بینک میں ڈالر218اور اوپن مارکیٹ میں 222روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔انٹر بینک میں ڈالر50پیسہ اضافہ سے217.88روپے سے بڑھکر218.38روپے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے اضافہ سے 220 روپے کی سطح سے بڑھ کر 222 روپے پر بند ہوا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 4.50روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت فروخت214.50روپے سے بڑھ کر219روپے ہو گئی اسی طرح5.50روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت244روپے سے بڑھ کر 250روپے پر جا پہنچی۔