اسلام آباد (آن لائن)متنازعہ ٹویٹس پر گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کو میڈیکل بورڈ نے مکمل فٹ قرار دے دیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اعظم سواتی کا میڈیکل کرانے کا حکم دیا تھا۔ پمز میڈیکل بورڈ کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔میڈیکل بورڈ کی رائے کے مطابق اعظم سواتی جسمانی لی اور ذہنی طور پر مکمل فٹ ہیں، میڈیکل بورڈ نے مشور ہ دیا ہے کہ اعظم سواتی اپنے دل کی بیماری کی ادویات جاری رکھیں۔ پمز میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر فضل العزیز، ممبران میں ڈاکٹر لیاقت ،ڈاکٹر اسفند یار اور ڈاکٹر تاشفین امتیاز شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 74 سالہ اعظم سواتی 2016 میں قائد اعظم ہاسپٹل میں ایڈمٹ رہے ہیں،اعظم سواتی کو تین سٹینٹ پڑے ہوئے ہیں اور دل کی ادویات استعمال کر رہے ہیں۔