بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی صارفین کی ڈیڑھ کروڑٹک ٹاک ویڈیوزہٹا دی گئیں

datetime 8  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈلائن کی خلاف ورزی کرنے پر پلیٹ فارم نے پاکستان صارفین کی ایک کروڑ 53 لاکھ 51 ہزار 388 ویڈیوز ہٹا دیں۔ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے سنہ 2022 کی دوسری سہ ماہی اپریل سے جون کے لیے نئی کمیونٹی گائیڈلائنز

انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی ۔یہ پلیٹ فارم پر غلط معلومات کو روکنے کیلیے کثیرالجتی نقطہ نظر کے ساتھ اپنی وابستگی کے اظہار کے طور پر جاری کی گئی ہے۔سنہ 2022 کی دوسری سہ ماہی میں کمیونٹی گائڈلائنز کی خلاف ورزی کرنے پر عالمی سطح پر 11 کروڑ 3 لاکھ 51 ہزار 388 ویڈیوز ہٹائی گئی ہیں، یہ تعداد ٹک ٹاک میں اپلوڈ کی گئی تمام ویڈیوز کا ایک فیصد ہے۔دوسری جانب کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر صرف پاکستان سے ایک کروڑ 53 لاکھ 51 ہزار 388 ویڈیوز ہٹائی گئی ہیں، ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ ویڈیوز ہٹائے جانے کی فہرست میں پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔تاہم ہٹائی جانے والی ویڈیو میں تقریبا 91 فیصد ویڈیوز کو 24 گھنٹوں کے اندر ہٹایا گیا جبکہ 98 فیصد ویڈیو کو ٹک ٹاک صارفین کی جانب سے رپورٹ کرنے پر حذف کیا گیا، 97 فیصد ویڈیوز کسی بھی شخص کے دیکھنے سے قبل حذف کی گئیں۔کمیونٹی گائیڈلائن کی خلاف ورزی کرنے کے علاوہ اسپیم شدہ اکانٹس کو بھی ہٹایا گیا ہے، اس کے علاوہ اِن اکانٹس کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیوز کو بھی ہٹایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…