منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میں بابراعظم کے ساتھ جتنا زیادہ کھیلتا ہوں، اتنا ہی سیکھتا ہوں، بابر اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے، شاداب خان

datetime 5  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کپتان بابر اعظم کی سپورٹ میں میدان میں آگئے۔شاداب کا تحریر کردہ مضمون پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا جس میں شاداب نے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے متعلق لکھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں صرف2 دن ہمارے خراب گئے

اور ہم سیریز ہار گئے، انگلینڈ کے ہاتھوں شکست پر فینز سمیت عوام کا غصہ اور مایوسی کو سمجھتے ہیں۔شاداب خان نے لکھا کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل پاکستان ٹیم ایک ماہ میں مزید 13ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، لاہور سے کرائسٹ چرچ کی طویل فلائٹ میں ہمیں خوبیوں اور خامیوں کا جائزہ لینے کا موقع ملا، ہمیں ماضی سے سیکھنا،حال میں جینا اور مستقبل کی تیاری کرنی ہے، کامیابی کے راستے کا یہی طریقہ ہے۔شاداب نے اپنے آرٹیکل میں بابر اعظم کی حمایت میں بات کرتے ہوئے لکھا کہ کپتان بابراعظم ہمیشہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتے ہیں، میں بابراعظم کے ساتھ جتنا زیادہ کھیلتا ہوں، اتنا ہی سیکھتا ہوں، وہ چٹان کی طرح ان کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں، ہمیں بھی کپتان کو سپورٹ کرنی چاہیے اور ان کی امیدوں پر پورا اترنا چاہیے، کپتان کے اعتماد پر پورا اترنے کا وقت آگیا ہے، میں بابر اعظم کے ساتھ کھڑا ہوں۔اپنے مضمون میں نائب کپتان نے لکھا کہ کامیاب وہ ہی ہوتے ہیں جو خود پر اعتماد کرتے ہیں، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مورال بلند کرنے والی پرفارمنس کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے قومی ٹیم میں معروف ترک سیریز ارطغرل غازی کے کردار بامسی کے ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ شاداب خان نے اپنی 24ویں سالگرہ منائی اس موقع پر مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاداب کے چاہنے والوں نے انہیں بڑی تعداد میں سالگرہ کی مبارکباد دی

جس کے باعث شاداب سارا دن ٹوئٹر پر ٹرینڈ بھی کرتے رہے۔اسی تناظر میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اور موجودہ کرکٹرز نے بھی شاداب کے لیے خصوصی پیغامات شیئر کیے۔آل راؤنڈر محمد نواز نے شاداب، اپنی اور حارث رؤف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کرکٹر کو سالگرہ کی مبارکباد دی جس پر شاداب خان نے بڑا ہی دلچسپ تبصرہ کیا۔شاداب نے کہا کہ چیف بامسی کو تصویر سے نکال دینا تھا،

کرکٹر نے یہ بات فاسٹ بولر حارث رؤف کیلئے کہی جس کا اندازہ ان کے مداح خوب اچھی طرح سے لگا سکتے ہیں۔ایک صارف نے شاداب کو جواب بھی دیا اور لکھا بامسی نے پھر اپنے بال کھینچ لینے تھے، آف فیلڈ تو بیچارے کے ساتھ ایسا نہ کرو۔واضح رہے کہ بامسی ارطغرل کا وہ کردار تھا جو جذباتی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط انسان بھی تھا اور ہر جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا تھا، دشمن اسے دیکھ کر ہی کانپنا شروع کر دیتے تھے تاہم اگر حارث رؤف کی بات کی جائے تو انہیں بھی ٹیم کا جذباتی کرکٹر کہا جاتا ہے اور وہ کسی بھی قسم کی صورتحال میں میچ کے دوران پوری جان مار کر کھیلتے دکھائی دیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…