ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

سارہ انعام قتل کیس میں اہم پیشرفت

datetime 1  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہنواز کی والدہ کی عبوری ضمانت میں 3 اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت کے موقع پر ملزم کی والدہ اپنے وکیل ارسل امجد ہاشمی کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔

تفتیشی افسر نے ریکارڈ ایڈیشنل سیشن جج شیخ محمد سہیل کی عدالت میں پیش کیا۔وکیل ارسل امجد ہاشمی نے کہا کہ 23ستمبر کی دوپہر 12:37پر ملزم نے واٹس ایپ میسج کیا، میسج میں شاہنواز نے والدہ کو کہا کہ آپ سارہ کی فیملی سے رخصتی کی بات کریں۔وکیل نے عدالت میں بتایا اس کے بعد ملزم کی والدہ سو گئیں، انہیں نہیں معلوم رات کو کیا ہوا، ملزم کی والدہ کچن میں تھیں اور وقوعہ والے کمرے سے کچن دور ہے۔وکیل ارسل امجد ہاشمی کے مطابق صبح 9:12 پر ملزم نے اپنی والدہ کو کال کی تو وہ جائے وقوعہ پر پہنچیں، ملزم کی والدہ کا کردار صرف اتنا تھا کہ شاہنواز کے کمرے میں بیٹھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ارسل امجد ہاشمی نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے فارم ہاس آکر مرکزی ملزم شاہنواز کو گرفتار کرلیا۔عدالت نے اس موقع پر پوچھا کہ آپ نے جو کالز کا ریکارڈ ساتھ لگایا ہے اس میں تو کالز بھی موصول ہوئی ہیں۔وکیل ارسل امجد ہاشمی نے کہا کہ صبح 9:12 بجے کال اور 12:37 پر وائس ایپ آیا تھا۔تفتیشی افسر کے مطابق کینیڈا سے سارہ انعام کا خاندان بھی آیا ہے جو آج پولیس کو بیان بھی ریکارڈ کرائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…