ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی

datetime 29  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق پراگریس رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت2 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے امریکہ میں قید

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی ۔دفتر خارجہ کے لیگل ایڈوائزر اسد برکی عدالت کے سامنے پیش ہوئے انہوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکہ سے سفارتی محاذ پر از سر نو کوششوں کی تجویز دے دی،دفتر خارجہ کے نمائندہ کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکہ سے از سر نو سفارتی کوشش کی جا سکتیں ہیں، دفتر خارجہ اس معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھا سکتا ہے ،امریکی اٹارنی جنرل کو ہمارے اٹارنی جنرل بھی لکھ سکتے ہیں، دفتر خارجہ صرف سفارتی محاذ پر کوشش کر سکتا ہے ،قانونی محاذ کو وزارت داخلہ نے دیکھنا ہے۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ امریکہ کے قیدیوں کی سزا میں معافی کے آفس میں درخواست دی گئی تھی۔ عدالت نے دفتر خارجہ کو پراگریس رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…