منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

2025 میں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟ گوگل نے سالانہ رپورٹ جاری کردی

datetime 1  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گوگل کی سالانہ رپورٹ 2025 کے مطابق پاکستانی صارفین کی آن لائن دلچسپیوں اور سرچ رجحانات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جن سے عوامی ذوق اور ترجیحات کی واضح جھلک ملتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کو بھرپور توجہ دی۔دلچسپ امر یہ ہے کہ کھیلوں کے شعبے میں سب سے زیادہ تلاش کیا جانے والا نام ایک بھارتی کرکٹر، ابھشیک شرما کا رہا، جو ایتھلیٹس کی فہرست میں سرِفہرست آئے۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی کرکٹ سے وابستہ نوجوان کھلاڑیوں کے بارے میں بھی صارفین خاصے متحرک نظر آئے۔

حسن نواز، عرفان خان نیازی، صاحبزادہ فرحان، محمد عباس اور صائم ایوب جیسے ابھرتے ہوئے کرکٹرز کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا رجحان نمایاں رہا۔اعداد و شمار کے مطابق سیاسی میدان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان 2025 میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی پاکستانی شخصیت رہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ملکی سیاست بدستور عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔سیاست کے بعد جن شخصیات نے آن لائن دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا، ان میں سابق قومی فاسٹ بولر شعیب اختر اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم شامل ہیں، جو اپنی اپنی فیلڈز میں مقبولیت کے لحاظ سے نمایاں رہے۔شوبز انڈسٹری کے حوالے سے بھی پاکستانی صارفین کی دلچسپی کم نہ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اداکارائیں ماہرہ خان، اقرا عزیز اور ہانیہ عامر پورے سال سرچ ٹرینڈز میں نمایاں رہیں، جبکہ ان کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی بھی عوامی توجہ کا مرکز بنی رہی۔مرد اداکاروں میں فہد مصطفیٰ اور وہاج علی نے بھی نمایاں مقام حاصل کیا، جب کہ دانش تیمور اپنے مقبول ڈرامہ سیریل ’شیر‘ کی کامیابی کے باعث خبروں اور سرچ انجنز میں چھائے رہے۔گوگل کی یہ رپورٹ اس بات کی عکاس ہے کہ پاکستانی صارفین کھیل، سیاست اور تفریحی دنیا سے جڑے ہر اہم اور دلچسپ معاملے پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ یہ رجحانات نہ صرف عوامی پسند کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ آنے والے برسوں میں ابھرتی ہوئی نئی شخصیات کی مقبولیت کی جھلک بھی پیش کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…