اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایزی پیسہ نے اپنے صارفین کے لیے ایک شاندار رعایتی مہم کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت لاہور کے 64 مختلف ریسٹورنٹس میں کھانے پر 50 فیصد تک خصوصی ڈسکاؤنٹ حاصل کیا جا سکے گا۔اس آفر کا باضابطہ آغاز اقبال ٹاؤن کے علاقے کریم بلاک میں واقع سپر گرل ریسٹورنٹ سے کیا گیا، جہاں منعقدہ تقریب میں ایزی پیسہ اور سپر گرل ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر ایزی پیسہ فوڈ ایپلیکیشن کے ذریعے صارفین کو کھانے پر نمایاں رعایت دینے کا اعلان کیا گیا۔ایزی پیسہ اور سپر گرل ریسٹورنٹ کے درمیان اس شراکت داری کے لیے معاہدہ بھی طے پا گیا ہے، جس کے نتیجے میں لاہور کے 64 منتخب ریسٹورنٹس میں ایزی پیسہ صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔اس کے علاوہ ایزی پیسہ نے صارفین کے لیے مزید خوشخبری دیتے ہوئے قرعہ اندازی کے ذریعے آئی فون انعام میں دینے کا بھی اعلان کیا ہے، تاکہ صارفین کو نہ صرف رعایتی کھانے بلکہ قیمتی تحائف بھی حاصل ہو سکیں۔















































