جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

ہونڈا نے سوک کے نئے ماڈلز کی تعارفی قیمتوں کا اعلان کردیا

datetime 2  جنوری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)جاپانی کار ساز کمپنی ہونڈانے پاکستان میں اپنی مقبول سیڈان سِوک کی اپڈیٹڈ رینج کے لیے محدود مدت کی تعارفی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔پرو پاکستانی کے مطابق کمپنی کی جانب سے یہ اعلان نئی بکنگز کھولنے کے چند ہی دن بعد سامنے آیا ہے، جس میں صارفین کے لیے مختلف ویریئنٹس کی نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔ہونڈا کے مطابق سِوک کی ابتدائی تعارفی قیمت 84 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی ہے، جبکہ سِوک اورئیل کی قیمت 88 لاکھ 34 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ٹاپ آف دی لائن ویریئنٹ سِوک آر ایس کی قیمت 1 کروڑ 1 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ قیمتیں صرف تعارفی نوعیت کی ہیں اور محدود وقت کے لیے دستیاب ہوں گی، جن کا اطلاق معیاری شرائط و ضوابط کے تحت ہوگا۔یاد رہے کہ ہونڈا نے اس سے قبل اپڈیٹڈ سِوک رینج کی بکنگز کا آغاز کیا تھا، جس کے ساتھ بکنگ امانٹس میں بھی نظرثانی کی گئی۔ کمپنی کے اعلان کے مطابق سِوک کے لیے بکنگ رقم 13 لاکھ روپے، سِوک اورئیل کے لیے 14 لاکھ روپے جبکہ سِوک آر ایس کے لیے 16 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ہونڈا نے حال ہی میں اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ نئی سِوک لائن اپ میں معمولی فیس لفٹ کے ساتھ ساتھ تمام ویریئنٹس میں نئے اور جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جن کا مقصد صارفین کو بہتر ڈرائیونگ تجربہ فراہم کرنا ہے۔

تاہم کمپنی نے فیچرز کی مکمل تفصیل فی الحال ظاہر نہیں کی۔کمپنی کی جانب سے تعارفی قیمتوں کی مدت کے بارے میں حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، اس لیے دلچسپی رکھنے والے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد بکنگ کروا کر اس آفر سے فائدہ اٹھائیں۔ آٹو انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق محدود مدت کی یہ قیمتیں خریداروں کی توجہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔سال 2025 کے اختتام کے بعد دنیا نے 2026 کا آغاز کر دیا ہے، اور ماہرین و نجومیوں کا خیال ہے کہ یہ سال پاکستان کے لیے اہم تبدیلیوں اور چیلنجز کا سال ہوگا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…