بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

سابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر مارشل نور خان کی بیٹی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

datetime 2  جنوری‬‮  2026 |

ورجینیا(این این آئی)سابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر مارشل نور خان کی صاحبزادی ڈاکٹر فائقہ نور خان امریکا میں پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ورجینیا کی کاؤنٹی ڈینوڈی میں ویک اینڈ کے دوران ایک کار حادثہ پیش آیاجس میں مقامی پیڈیاٹریشن 75 سالہ فائقہ آفتاب قریشی جان کی بازی ہار گئیں۔ورجینیا پولیس کے مطابق ڈاکٹر فائقہ قریشی کی گاڑی سڑک سے ٹکرا گئی جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی اور گاڑی میں موجود خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

ڈاکٹر فائقہ قریشی نے1993 میں بچوں کے دی کنگز ڈاٹر اسپتال میں بطور فزیشن اپنی خدمات کا آغاز کیا تھا بعد ازاں وہ طویل عرصے تک اسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں میڈیکل ڈائریکٹر کے طور پر فرائض انجام دیتی رہیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر فائقہ کا بچوں اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ گہرا تعلق تھا جبکہ مستقبل کے ڈاکٹرز کی تربیت میں ان کا کردار دیرپا اثرات کا حامل رہا۔ادھر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور نے بھی سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ڈاکٹر فائقہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ بیان کے مطابق ڈاکٹر فائقہ، سابق ائیر مارشل نور خان کی صاحبزادی تھیں، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی نمایاں طالبہ رہیں، 1973 میں گریجویشن مکمل کی اور بعد ازاں اسی ادارے میں بطور استاد بھی خدمات سرانجام دیتی رہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…