جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

نئے سال پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی

datetime 31  دسمبر‬‮  2025 |
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے نئے سال پر عوام کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی،پیٹرول 10روپے 28پیسے اورہائی سپیڈ ڈیزل 8روپے 57پیسے سستا کردیا۔پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کی تجاویز کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ردوبدل کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2026سے اگلے 15روز کیلئے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10روپے 28پیسے کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 257روپے 8پیسے مقرر کردی گئی جبکہ پرانی قیمت 265روپے 65پیسے تھی۔اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8روپے 57پیسے کمی کردی گئی ہے اور فی لیٹر نئی قیمت 253روپے 17پیسے ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل فی لیٹر قیمت 263روپے 45پیسے تھی۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…