منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی سپریم کورٹ نے بالی ووڈ کے کنگ خان کو بیگناہ قرار دیدیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی سپریم کورٹ نے شاہ رخ خان کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے انکے خلاف دائر اپیل خارج کر دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار کے خلاف 2017 میں فلم رئیس کی پروموشن کے دوران ایک شخص کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے پر

کرمنل کیس رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔گجرات ہائیکورٹ کے فیصلے کا دفع کرتے ہوئے سپریم کورٹ بینچ کا کہنا تھا کہ کیا سلیبرٹی ہونا شاہ رخ خان کی غلطی ہے ؟ایک سلیبرٹی کے بھی اتنے ہی حقوق ہیں جتنے کے عام شہری کے،ٹرین میں سفر کرنے پر کو ئی کسی کی گارنٹی نہیں لے سکتا۔عدالتی بینچ نے شاہ رخ خان کے خلاف دائر اپیل خارج کرتے ہو ئے کہا کہ اس بینچ کو ان معاملات پر ذیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے جنہیں اس کی ضرورت ہے۔واقعہ کے 5 سال بعد گجرات ہائیکورٹ نے بالی وڈ اسٹار کے خلاف مقدمہ رواں سال خارج کردیا تھا جس پر کانگریس لیڈر کے وکیل کی طرف سے ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔کنگ خان 2017 میں فلم رئیس کی پروموشن کے دوران کرانتی ایکسپریس کے ذریعے ودورا اسٹیشن پنچنے پر بڑی مشکل کا شکار ہو گئے تھے، اسٹیشن پر موجود مداحوں کی بڑی تعداد شاہ رخ کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے موجود تھی۔ٹرین اسٹیشن پر جمع ہو نے والے مجمع میں مرنے والے شخص کی شناخت فرید خان کے نام سے ہوئی تھی جو مقامی سیاسی لیڈر تھا جبکہ اس دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…