منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کا مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر کے عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

datetime 28  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے مفتاح اسماعیل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان کی بطور وزیر خزانہ عوامی خدمات کو سراہتا ہوں۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ میں ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی بطور وزیر خزانہ عوامی خدمات کو سراہتا ہوں۔انہوں نے معاشی بحران،

کیدوران مشکل ترین کام کو اپنایا۔شہباز شریف نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ کامیابی سے بات چیت کی اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کی کوشش کی۔وزیراعظم نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے مشکل وقت میں قوم کی خدمت کی، میں ان کی پیشہ ورانہ مہارت اورعزم کا سب سے زیادہ احترام کرتا ہوں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر کے عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور سینیٹر اسحٰق ڈار نے وفاقی وزیر خزانہ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے اراکین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسحٰق ڈار سے حلف لیا۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے گزشتہ روز سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھایا تھا، اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسحٰق ڈار سے بطور سینیٹر حلف لیا تھا۔2 روز قبل اسحق ڈار 5 سال کے بعد لندن سے واپس پاکستان پہنچے تھے اور ملک کی معیشت بہتر کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن سے اسلام آباد کے نورخان ایئربیس پہنچنے کے بعد اسحق ڈار نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میں اپنے ملک میں واپس آیا ہوں، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں قبول کروں۔

اسحٰق ڈار نے کہاتھا کہ میں پوری کوشش کروں گا کہ پاکستان جس معاشی بھنور میں پھنسا ہے، ہم پاکستان کو اس میں سے نکالیں، جس طرح ہم نے 99-1998 یا 14-2013 میں پاکستان کو معاشی بحران سے نکالا تھا، امید ہے کہ ہم مثبت سمت میں جائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا،

جس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اسحٰق ڈار کو وزیر خزانہ کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے واپسی پر وزیراعظم شہباز شریف لندن میں ٹھہرے جہاں انہوں نے گزشتہ روز اپنے بھائی اور پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں سیاسی اور معاشی صورتحال کے ساتھ ساتھ اسحٰق ڈار کا وزارت خزانہ کا چارج سنبھالنے کے حوالے سے اہم پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس ملاقات میں اسحٰق ڈار بھی موجود تھے، میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ آئندہ ہفتے کے اوائل میں معاشی امور کا چارج سنبھال لیں گے جبکہ مفتاح اسمٰعیل بطور مشیر کابینہ میں رہیں گے جن کی وزارت خزانہ کی مدت 18 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…