ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

تیل کی عالمی قیمتیں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

datetime 27  ستمبر‬‮  2022 |

لندن(خبرایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) کساد بازاری کاخدشہ، تیل کی عالمی قیمتیں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر، فی بیرل 84.80ڈالرزکا ہوگیا۔

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت کم ہو کر 77.21 ڈالر پر آگئی ہے جو 6 جنوری کے بعد کم ترین سطح ہے۔غیرملکی خبررساںاداروں کےمطابق دنیا بھر میں ممکنہ کساد بازاری کے پیش نظر ایندھن کی طلب میں کمی کے خدشات کے باعث تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی آگئی.دنیا کے اہم مرکزی بینکوں کی طرف سے شرح سود اور امریکی ڈالر میں اضافے کی وجہ سے دیگر ممالک کے صارفین کی خام تیل خریدنے کی صلاحیت محدود ہونے سے عالمی سطح پر کساد بازاری کا خدشہ ہے، جس کی وجہ سے تیل کی قیمتیں متاثر ہوئی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نومبر کے لیے برینٹ کروڈ فیوچر 1.35 ڈالر یا 1.57 فیصد کم ہوکر 84.80 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے، جس سے معاہدے میں 84.51 ڈالر تک کمی ہوئی ہے جو 14 جنوری کے بعد سب سے کم ترین سطح ہے۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ میں خام تیل کی قیمت نومبر میں ترسیل کے لیے 1.15 ڈالر یا 1.46 فیصد کم ہو کر 77.59 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔پاکستان میں بھی پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا قوی امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…