منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسٹیل مل کی5ارب سے زائد مالیت کی اراضی پر لینڈ مافیا کا قبضہ، سرکاری آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

datetime 26  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹیل مل کی انتظامیہ کی چشم پوشی اور ملی بھگت سے ادارے کی ملکیت قیمتی اراضی جو 250ایکڑ پر محیط ہے اور جس کی 2020 میں مالیت 5ارب 50لاکھ روپے تھی۔

اس پر لینڈ مافیا نے قبضہ کرکے پلاٹس فروخت کردیئے۔ اس بات کا انکشاف سرکاری آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق 2018 کی آڈٹ رپورٹ جو آڈٹ آفیسر عبدالحمید عباسی نے جاری کی، اس کے مطابق پی ایس ایم کی ملکیت 344ایکڑ اراضی جس کی مالیت 3ارب 44کروڑ تھی، اس پر لینڈ مافیا نے 5گوٹھ آباد کردیئے۔ ان میں عباسیہ سوسائٹی، میاں خان جوکھیو گوٹھ، پوٹھو گوٹھ، علی اکبر گوٹھ اور پیر سر ہندی گوٹھ شامل تھے۔ رپورٹ میں تحریر کیا گیا ہے کہ یہ قبضے چشم پوشی اور مبینہ ملی بھگت سے کیے گئے اور موثر اقدامات اٹھا کر ادارے کی زمین واگزار کروائی جائے۔ مگر انتظامیہ خاموش بیٹھی رہی۔ مزید تحریر کیا گیا ہے کہ اس قیمتی اراضی کی فی ایکڑ قیمت 2کروڑ ہے اور اسٹیل مل انتظامیہ اپنی زمین واگزار کروانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ خدشہ ہے کہ اسٹیل مل انتظامیہ کی غفلت اور کوتاہی سے ادارے کی مزید زمینوں پر قبضے ہوسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…