منگل‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2024 

آرمی چیف، آئی ایس آئی سربراہ اور چیف جسٹس میرٹ پر چاہئیں، عمران خان

datetime 25  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرک (این این آئی)سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مبینہ آڈیو ٹیپ سے ثابت ہوگیا مریم نواز کے داماد صاحب نے بھی پیسے بنانے ہیں،آزاد عدلیہ کیلئے جیل گیاتو کوئی امیر ڈاکو نہیں نظر آیا، صرف غریب لوگ نظر آئے،جب قومی اسمبلی میں گیا تو بڑے بڑے ڈاکو نظر آئے،

ہمارے ملک میں بڑے ڈاکو کو نہیں پکڑ سکتے، بھارت اپنے پیروں پر کھڑا ہے اس کی آزاد خارجہ پالیسی ہے، غلامی کرنے سے بہتر ہے کہ انسان زندہ ہی نہ رہے، ہم سب پر فرض ہے کہ ہم حقیقی آزادی کی جہاد کریں،خیبرپختونخوا میں طلبہ کیلئے ایجوکیشن کارڈ لا رہے ہیں،الیکشن میں تین وکٹیں گرانے کا پلان ہے،ہم سارے مل کر ملک میں الیکشن کی طرف جائیں گے اور ہمیشہ کیلئے زرداری مافیا اور شریف مافیا کو الیکشن کے بعد پاکستان کی سیاست سے شکست دیں گے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ کا حوالے دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ٹیپ میں تین چیزیں خاص طور پر سامنے آئیں، پہلی چیز کہ مریم اپنے داماد کیلئے بھارت سے پاور پلانٹ کی مشینری پاکستان درآمد کروا رہی ہے، آدھی مشینری آچکی ہے، سفارش کررہی ہے کہ آدھی مشین بھی میرے داماد کے پاس لے آ، وہ ناجائز کام کرا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اقتدار کے ذریعے ذات کو فائدہ کروانے کو کرپشن کہتے ہیں، میری حکومت نے بھارت سے تجارت اس لیے بند کی تھی کہ بھارت نے عالمی قانون توڑا، اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کے خلاف جاتے ہوئے کشمیر کے خصوصی اسٹیٹس کو 5 اگست 2019 کو ختم کر دیا تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت بھارت سے تجارت شروع کرنے کی کوشش کررہی ہے تاہم ابھی تجارت کھلی نہیں ہے لیکن مریم نواز کا داماد غیر قانونی طور پر مشینری بھارت سے لے رہا ہے،

یہ لوگ پیسوں کے لیے کشمیریوں کی قربانیوں کو بھی نظر انداز کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تیسری چیز یہ ہے کہ مصیبت یہ ہے کہ ان کا ٹبراتنا بڑا ہے، وہ سارے پیسے بنانے پر لگے ہوئے ہیں، اور ٹیپ سے ثابت ہوگیا داماد صاحب نے بھی پیسے بنانے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہے کہ میرے داماد کی ہاسنگ سوسائٹی کیلئے گرڈ اسٹیشن بنا دو، ہر ہاؤسنگ سوسائٹی کو اپنا گرڈ اسٹیشن بنانا پڑتا ہے،

یہ کہہ رہی ہیں کہ سرکاری طور پر بنا دو، گرڈ اسٹیشن 70 سے 80 کروڑ کا بنتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم سب پر فرض ہے کہ ہم حقیقی آزادی کی جہاد کریں کیونکہ غلام کی پرواز نہیں ہوتی، آزاد ملک ترقی کرتے ہیں، غلام صرف اچھے غلام بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ نہ بھولیں کہ یہی زرداری اور ن لیگ جب 2008 سے لے کر 2018 تک اقتدار میں تھے تو ہمارے ملک پر 400 ڈرون اٹیک ہوئے،

دنیا میں کوئی مثال نہیں کہ ان کے لیے ان کی جنگ میں شامل ہیں اور وہی ہمارے ملک پر 400 ڈرون اٹیک کریں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ غلامی کرنے سے بہتر ہے کہ انسان زندہ ہی نہ رہے، اس لیے میں ان کا مقابلہ کروں گا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ جنرل مشرف کے دور میں جب میں نے آزاد عدلیہ کیلئے جیل میں وقت گزارا، تو وہاں پر کوئی امیر ڈاکو نہیں نظر آیا، صرف غریب لوگ نظر آئے تاہم جب میں پاکستان کی قومی اسمبلی میں گیا تو وہاں بڑے بڑے ڈاکو نظر آئے،

ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم بڑے ڈاکو کو نہیں پکڑ سکتے۔انہوں نے کہاکہ کبھی بھی قوم بھیگ مانگ کر اوپر نہیں آتی، کوئی قوم جس میں غیرت نہیں ہوتی کبھی اوپر نہیں آتی، قرضے لے کر یا امداد لے کر ترقی کرنی ہوتی تو اب تک کرچکے ہوتے، جب افغان جہاد ہوا اور پاکستان نے ان کی مدد کی اور کہا کہ ہم جہاد میں شرکت کرتے ہیں، ہمارے اس وقت کے سربراہ نے پیسے مانگے کہ ہمیں کتنے پیسہ دو گے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ آج پاکستان کا وزیر اعظم امریکا میں جا کر ہر جگہ پیسے مانگ رہا ہے کہ خدا کے واسطے پیسہ دے دو۔

عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان ایک ایجوکیشن کارڈ لے کر آ رہے ہیں تاکہ طلبہ اچھے اسکولوں میں جا کر پڑھ سکیں۔انہوں نے کہاکہ آج بھارت اپنے پیروں پر کھڑا ہے اس کی آزاد خارجہ پالیسی ہے، امریکا کچھ بھی کہے اس کو پروا نہیں ہے، آج چین کیسے اوپر گیا، چین نے برآمدات کیں، وہ 30 سال میں دیکھتے ہی دیکھتے اوپر چلا گیا، مشرقی پاکستان بھی آگے نکل گیا کیونکہ کبھی ہم نے آمدنی بڑھانے کا نہیں سوچا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بلاول بھٹو کا امریکا میں انٹرویو کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو نہ اپنا آرمی چیف چاہیے،

نہ آئی ایس آئی چیف اور نہ ہی اپنا چیف جسٹس چاہیے، اور نیب کا سربراہ بھی اپنا نہیں چاہیے، عمران خان کو یہ لوگ میرٹ پر چاہئیں لیکن زرداری کو میرٹ کا مطلب ہی نہیں پتا، اگر انہیں پتا ہوتا تو آج تمہاری جگہ اعتزاز احسن کو لگایا ہوتا جو ایک منجھا ہوا سیاست دان ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سارے مل کر ملک میں الیکشن کی طرف جائیں گے اور ہمیشہ کیلئے زرداری مافیا اور شریف مافیا کو الیکشن کے بعد پاکستان کی سیاست سے شکست دیں گے۔عمران خان نے کہا کہ الیکشن میں میرا پلان ہے کہ مجھے تین وکٹیں گرانی ہیں،

زرداری اور شہباز شریف کی وکٹ ہے، اس کے ساتھ تیسری وکٹ کو بھی بڑی دیر سے دیکھ رہا ہوں، اس کے لیے میں نے اِن سوئنگنگ یارکر تیار کیا ہوا ہے، دیر کرکے سوئنگ کرے گا لیکن بیچ والی وکٹ لے کر جائے گا، فضل الرحمن نے آتے کے ساتھ ہی اپنے بیٹے کو اس وزارت پر بٹھایا ہے جہاں پر سب سے زیادہ پیسہ بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے آکر رحمت للعالمین اتھارٹی بھی بند کردی، ان کو شرم آنی چاہیے، ہم اپنے لوگوں کی تربیت کرتے ہیں کہ اچھے برے کی تمیز سمجھیں، جو حکومت میں واپس آئیں گے تو اس اتھارٹی کو دوبارہ سے کھڑا کریں گے اور اپنے نوجوانوں کی تربیت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…