پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

ذاتی معاملات کو سرکس بنانا نہیں چاہتی طوبیٰ انور ایک بار پھر منظر عام پر آگئیں

datetime 25  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مرحوم اینکر پرسن اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ سیدہ طوبی انور نے کہاہے کہ میں نہیں چاہتی کہ ذاتی معاملات کو سرکس بنائوں۔ایک خصوصی انٹرویو میں طوبی عامر نے کہا کہ وہ 18 سال کی عمر سے میڈیا سے وابستہ ہیں اور عامر لیاقت

سے شادی سے پہلے بطور پروڈیوسر مارننگ شوز کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شادی کے ڈیڑھ دو سال میں نے کام نہیں کیا۔ شادی کے دو سال بعد میں نے باقاعدہ آڈیشن دیا اور اس وقت یہ سوچ تھی کہ چلو کوئی نئی چیز کرتے ہیں۔عامر لیاقت سے شادی اور دیگر معاملات میں ہونے والی تنقید پر طوبی انور نے کہا کہ جنہیں ہماری زندگی کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں ہوتا وہ کہیں سے بھی اٹھ کر کچھ لکھ دیں تو تکلیف ہوتی ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میں نے اپنے آپ کو اس معاملے میں بہت مضبوط کر لیا ہے۔طوبی انور نے کہا کہ میں نے ہمیشہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، ہر معاملے میں تحمل سے کام لیا ہے،آگ میں آپ کچھ ڈالتے رہیں گے تو وہ بھڑکتی رہے گی،یہ کبھی بھی ختم نہیں ہو گی اور میں نہیں چاہتی کہ ذاتی معاملات کو سرکس بناں،سید طوبی نے ٹی وی ڈراما سیریل بچھو میں منفی کردار ادا کیا ہے۔اپنے کرداروں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مداح سمجھتے ہیں کہ منفی کردار نبھانے والے اداکار اپنی حقیقی زندگی میں بھی ایسے ہی ہوں گے لیکن میں ہمیشہ لوگوں کو کہتی ہوں کہ ایسا کچھ نہیں ہے،یہ اچھی بات ہے کہ لوگ مجھے میرے کام کی وجہ سے سراہ رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…