منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عدالت کا بڑا فیصلہ عمران خان اور فواد چوہدری کے چہرے کھل اٹھے

datetime 21  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس معطل کر دیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کے خلاف عمران خان اور فواد چوہدری کی درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد حسن نے کی۔ عمران خان اور فواد چوہدری کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان اور فواد چوہدری کی جانب سے دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ توہین عدالت کا اختیار الیکشن کمیشن کو نہیں ہے۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن کے شوکاز معطل کرتے کہا کہ شوکاز نوٹس کے معاملے پر لارجر بینچ سماعت کریگا اور درخواستوں پر سماعت 29 ستمبر کو ہو گی۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے جسے پی ٹی آئی رہنماں نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیا تھا۔فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف کی اعلی قیادت میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…