جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

روپیہ مزید کمزور، ڈالر بلندیوں کے نئے ریکارڈ بنانے لگا

datetime 19  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)انٹر بینک مارکیٹ میں تیل کی درآمد کی ادائیگی کے دباؤ سے روپیہ مزید کمزور ہو گیا اور امریکی ڈالر بلندیوںکے نئے ریکارڈ بنانے لگا ۔پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر75پیسے مہنگا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر4روپے بڑھ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق

گذشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت فروخت 75پیسے بڑھ کر 238.25روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 4روپے اضافے سے 245 روپے ہوگئی ۔دو ستمبر سے مسلسل گراوٹ کا شکار روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے اور پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں تجارت کے دوران روپے کی قدر میں ایک روپے 7 پیسے تک کی کمی ہوئی تھی تاہم فاریکس ایسوسی مایشن کے مطابق کاروبار کے اختتام تک انٹربینک میں ڈالر کی قدر75پیسے بڑھی۔چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن ملک محمدبوستان نے کہا کہ اجناس کی درآمدی ایل سی ایز بھی زیادہ کھل رہی ہیں جو ڈالر کی طلب کو بڑھا رہی ہیں ، ا ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی 2 ارب ڈالر ملنے کی امید ہے اور یہ عزم بروقت ہوا تو روپیہ مستحکم ہوسکتا ہے، مگر خام تیل عالمی مارکیٹ میں بڑھا تو اس کے اثرات معیشت پر دباؤ بڑھائیں گے۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2 روپے کی کمی ہوئی جس سے یوروکی قیمت فروخت246.50روپے سے کم ہو کر244.50روپے رہ گئی جبکہ 4روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت283روپے سے کم ہوکر 279روپے رہ گئی ۔سعودی ریال کی قیمت فروخت 64.81 روپے اوریو اے ای درہم کی قیمت فروخت66.81روپے رہی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…