اسلام آباد(این این آئی)ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر شدید تنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ سائیکل پر پی ایم آفس جانے کی باتیں کرنے والا سیلاب کے دنوں میں بھی اپنے جلسوں کے لئے پنجاب اور کے پی حکومت کے ہیلی کاپٹر استعمال کررہا ہے۔
ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ نیازی ہر جلسے میں دانستہ مسلمہ اسلامی تاریخ اور عقائد بارے غلط جملے بول کر پس پردہ مذہب کو مذاق بنا کر اپنے غیر ملکی آقاوں کو خوش کر رہا ہے،عوام نیازی سے کے پی میں نو سالہ بدترین حکومت کا بدلہ لینے کے تیار بیٹھے ہیں، بلدیاتی انتخابات صرف ریہرسل تھا۔ ترجمان جے یوآئی اسلم غوری نے کہاکہ چارسدہ میں دو چار ہزار کرسیاں لگا کر بنی گالہ سے عوامی مقبولیت کے دعوے یوتھیے ہی کر سکتے ہیں،سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں،امداد کے لئے گیا بھی تو صرف فوٹو شوٹ کی حد تک۔اسلم غوری نے کہاکہ نیازی کا یک نکاتی ایجنڈا پاکستان کی معیشت،جغرافیائی سرحدوں اور آئین کی اسلامی شقوں کو کمزور کرنے کے سوا کچھ نہیں۔ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ معیشت اس نے تباہ کی، اداروں کو گالیاں اس نے دیں،کشمیر کا سودا اس نے کیا،اسرائیل اور بھارت سے فنڈ اس نے لئے،اداروں کو صبح شام گالیاں دے رہا ہے، عوامی طاقت سے اس کو روکیں گے۔انہوں نے کہاکہ عوام کے سامنے امریکی سازش کو رونا روتا ہے پس پردہ امریکیوں کی منتیں ترلے کرتا ہے۔