جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

روس نے پاکستان کو گیس کیساتھ ساتھ گندم فراہم کرنے کی بھی پیشکش کردی،وفاقی وزیر خواجہ آصف کا انکشاف

datetime 17  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ روس نے گیس کے علاوہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے غذائی اجناس کی ممکنہ قلت کے پیش نظر پاکستان کو گندم فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے،آرمی چیف کی تقرری سے متعلق پالیسی آئین میں واضح ہے، نواز شریف یہ سیاسی ذمہ داری چار بار نبھا چکے ہیں اور شہباز شریف نومبر میں یہ ذمہ داری نبھائیں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ روس نے کہا ہے کہ وہ ہمیں گندم فراہم کر سکتا ہے کیونکہ آنے والے دنوں میں ملک میں گندم کی قلت ہو سکتی ہے۔ خواجہ آصف نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیں گیس دے سکتے ہیں، روس نے کہا کہ ان کے پاس وسط ایشیائی ممالک میں گیس پائپ لائنیں ہیں اور ان پائپ لائنوں کو افغانستان کے راستے پاکستان تک وسعت دی جا سکتی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ صدر پیوٹن نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی سطح پر روس یوکرین جنگ پر پاکستان کے موقف کو بھی سراہا۔چینی صدر کے ساتھ ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شی جن پنگ نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو اسی کارکردگی اور جذبے کے ساتھ جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر موسم کے دوست ہیں اور چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کا عزم ظاہر کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق پالیسی آئین میں واضح ہے۔

نواز شریف یہ سیاسی ذمہ داری چار بار نبھا چکے ہیں اور شہباز شریف نومبر میں یہ ذمہ داری نبھائیں گے۔انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان صرف آرمی چیف کی تقرری کو متنازع بنانا چاہتے ہیں، فوج کے سربراہ کی آئین اور اداروں سے وفاداری پر کسی کو کوئی شک نہیں ہے، سیاست الگ بات ہے لیکن اداروں کو متنازع نہ بنایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ حالیہ دنوں میں عمران خان کے بیانات کو ملک کی قومی سلامتی کے خلاف تھے اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف اپنے ذاتی فائدے کیلئے پاکستان کو سبوتاژ کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔وزیر دفاع نے موجودہ صورتحال میں سیاست کو ایک طرف رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔

پاکستان کی خاطر انا یا سیاست کبھی آڑے نہیں آتی، آج معیشت پر بھی دبائو ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی سیلاب کے بارے میں بات نہیں کرتے بلکہ اس کے برعکس وہ صرف اپنی حکومت واپس چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، اس کے باوجود متاثرین کی مدد کے لیے پی ٹی آئی کی طرف سے کوئی پیشرفت نہیں کی گئی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…