منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ڈالر پھر بے قابو، قیمت 241 روپے تک پہنچ گئی

datetime 15  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ ہر گذرتے دن کیساتھ کمزور ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ڈالرکی قدر ایک بار پھر تیزی سے بڑھ رہی ہے۔جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر1.50روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر2روپے مہنگا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت فروخت 234.75روپے سے بڑھ کر236.25روپے ہو گئی اسی طرح2روپے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت 239روپے سے بڑھ کر 241روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو 3.40روپے مہنگاہو گیا جس سے یورو کی قیمت فروخت240روپے سے بڑھ کر243.40روپے ہو گئی اسی طرح4.80روپے کے نما یاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت278روپے سے بڑھ کر 282.80روپے ہو گئی۔ سیاسی افق پرچھائی غیر یقینی صورتحال،حکومت کی جانب سے معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے مزید قرضہ لینے کی توقعات اورپاکستان کیلئے500 ملین ڈالر ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی منظوری سے مشروط کئے جانے کے خبروں پر سرمایہ کارگھبراہٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مندی کے بادل چھائے رہے اور مارکیٹ ایک بار پھر42ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گئی جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 46ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 69کھرب روپے سے گھٹ کر 68کھرب روپے رہ گیا،مندی کے سبب60.41فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان غالب رہا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 42312پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے عنصر نے مارکیٹ کو منفی زون میں دھکیل دیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 239.73پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 42011.82پوائنٹس سے گھٹ کر 41772.09پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 72.63پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 15757.50پوائنٹس سے کم ہو کر15684.87پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28765.34پوائنٹس سے گھٹ کر28573.22پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 46ارب28کروڑ83لاکھ96ہزار999روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 69کھرب31ارب 67کروڑ94لاکھ25ہزار128روپے سے کم ہو کر68کھرب85ارب39کروڑ10لاکھ28ہزار129روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 10ارب روپے مالیت کے 25کروڑ99لاکھ79ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو6ارب روپے مالیت کے 15کروڑ65لاکھ81ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 341کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے114کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 206میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2کروڑ74لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ16لاکھ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 2کروڑ14لاکھ،فیصل بینک 1کروڑ12لاکھ اور کے الیکٹرک لمیٹڈ 1کروڑ11لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے سیفائر ٹیکسٹائل کے بھاؤ میں 20.01روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت 1119.99روپے ہو گئی اسی طرح 12.89روپے کے اضافے سے سیمنس پاک کے حصص کی قیمت 712.90روپے پر جا پہنچی جبکہ بہنیرو ٹیکسٹائل کے بھاؤ میں 97.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 1202.50روپے ہو گئی اسی طرح78.00روپے کی کمی سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت1001.00روپے پر آ گئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…