جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

مہنگائی میں اضافے کے باوجود بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے اگست میں اربوں ڈالر پاکستان بھجوا دئیے

datetime 14  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)مہنگائی میں اضافے کے باوجود بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے اگست میں 2 ارب 70 کروڑ ڈالر سے زیادہ رقم وطن بھجوائی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)نے رپورٹ کیا کہ ملک کو اگست میں 2 ارب 72 کروڑ 40 لاکھ ڈالر موصول ہوئے، جس میں ماہانہ بنیادوں پر تقریبا 8 فیصد اضافہ ہوا تاہم اگست 2021 میں 2 ارب 68 کروڑ 20 لاکھ

ڈالر کے مقابلے میں یہ رقم صرف 1.5 فیصد زیادہ تھی۔اس کے علاوہ جولائی-اگست میں بیرون ملک مقیم کارکنوں کی طرف سے ترسیلات زر ایک سال قبل 5.418 ارب ڈالر سے 3.2 فیصد کم ہو کر 5.247 ارب ڈالر رہ گئیں۔اس کے علاوہ جولائی-اگست میں بیرونِ ملک مقیم ملازمین کی جانب سے بھیجی گئیں ترسیلات زر ایک سال قبل کے 5 ارب 41 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے 3.2 فیصد کم ہو کر 5 ارب 24 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہ گئیں۔پاکستان کو مالی سال 2022 میں 31 ارب ڈالر سے زیادہ کی ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہوئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.1 فیصد زیادہ ہیں تاہم رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 43.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔جولائی 2020 میں 10 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں ملک کو ایف ڈی آئی میں صرف 5 کروڑ 89 لاکھ ڈالر مل سکے ہیں۔جولائی میں کرنٹ اکانٹ خسارے میں 45 فیصد کی کمی کے بعد ایک ارب 20 لاکھ ڈالر تک گرنا ڈالر کی آمد کی شدید قلت کا سامنا کرنے والی معیشت کے لیے ایک اچھی علامت ہے۔

ملک کو رواں مالی سال میں ترسیلات زر کی بہت زیادہ ضرورت ہے کیونکہ سیلاب نے ملک بھر میں خاص طور پر سندھ اور بلوچستان میں زراعت کو تباہ کر دیا ہے، جس سے کپاس کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے ٹیکسٹائل کی برآمدات متاثر ہو سکتی ہیں جب کہ خوراک کی درآمد میں اضافہ ہو گا کیونکہ بڑی فصلیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ مالی سال 2022 میں ملک کی برآمدات ریکارڈ ترسیلات کے ساتھ بے مثال تھیں لیکن کرنٹ اکانٹ خسارہ بہت زیادہ رہا۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات بھیجنے والے تقریبا تمام اہم مقامات نے 23-2022 کے پہلے دو مہینوں میں کمی کو نوٹ کیا۔سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب کی جانب سے بھیجی گئیں، جس میں جولائی-اگست میں 7.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ ایک ارب 27 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہ گئی۔

اسی عرصے میں متحدہ عرب امارات سے رقوم کی آمد 8.2 فیصد کم ہو کر 98 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ہو گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں ایک ارب 7 لاکھ 50 ہزار ڈالر تھی۔برطانیہ اور امریکا میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 78 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اور 58 کروڑ 47 لاکھ ڈالر بھیجے جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 3.2 فیصد اور 7.1 فیصد زیادہ ہے۔دیگر اہم رقوم خلیجی ممالک سے 58 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اور یورپی ممالک سے 56 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھیں تاہم گزشتہ سال اسی عرصے میں 50 فیصد اضافے کے مقابلے میں یورپ سے آنے والی رقوم میں 4.5 فیصد کمی واقع ہوئی۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…