راولپنڈی ( آن لائن)راولپنڈی میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 14 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ آسمانی بجلی گرنے کا خوفناک واقعہ راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کی حدود وارڈ 24 میں پیش آیا جہاں بارش کے دوران صحن میں نہاتے ہوئے 14 سالہ بچے پر آسمانی بجلی آگری۔مقامی لوگوں نے بجلی کا اثر زائل کرنے کے پلیے معین نامی بچے پر حادثے کے بعد بیس منٹ تک مٹی بھی ڈالی لیکن فائدہ نہ ہوسکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا تو لواحقین بچے کو رکشے میں ڈال کر اسپتال منتقل کررہے تھے۔ریسکیو عملے نے بچے کو رکشے سے رسیو کرکے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے اسپتال منتقل کیا تاہم وہ اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ گیا۔