ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان کے ضمنی الیکشن میں دھوم مچانے والے انجینئر وسیم عباس نے احتجاجاًشاہ محمود قریشی کی بیٹی کے مقابلے میں آزاد کھڑا ہونے کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا میں تحریک انصاف کا کارکن تھا ہوں اور رہوں گا۔میں سب کچھ چھوڑ کر سیاست میں آیا۔تحریک انصاف کو
چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔یاد رہے اس سے قبل ملتان میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور حلقہ این اے 157 سے پارٹی امیدوار مہر بانو قریشی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ملتان میں پی ٹی آئی کارکن اپنی ہی پارٹی امیدوار مہر بانو قریشی کے خلاف الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے پہنچ گئے اور موروثی سیاست نا منظور نامنظور کے نعرے لگائے۔اس حوالے سے مہر بانو قریشی کہتی ہیں کہ وہ 2018 سے تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ کام کر رہی ہیں، ان کے والد نے روایات کے برعکس عمران خان کے بیانیے کو زندہ رکھنے کیلئے ان کا انتخاب کیا ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہہ عمران خان کی اجازت سے میری بیٹی مہر بانو قریشی نے این اے 157 کے کاغذات جمع کروائے ہیں، مہر بانو قریشی پڑھی لکھی ہے اور ان کے پاس صحافت کا تجربہ بھی ہے۔