ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

رمضان شوگر ملز کیس، عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2022 |

لاہور (آن لائن) احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس نیب کو بھجوانے کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے دونوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ نیب قانون میں ترمیم کی روشنی میں رمضان شوگر ملز ریفرنس نیب کو واپس بھجوایا گیا۔

نیب ریفرنس متعلقہ فورم پر دائر کرے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز متعلقہ فورم پر پیش ہوں، نیب ترمیمی ایکٹ 2022 کے تحت احتساب عدالت کے پاس مزید ٹرائل کا اختیار نہیں،عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پانچ،پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں، متعلقہ فورم میں کیس منتقل ہونے تک شہباز شریف اور حمزہ کو ضمانت دی جا رہی ہے۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ چیئرمین نیب اس کیس کو متعلقہ فورم میں دائر کریں۔عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے نیا پلیڈر مقرر کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے انوار حسین ایڈووکیٹ کو نیا پلیڈر مقرر کر دیا۔دوسری جانب سپیشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے اور وزیر اعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے مزید 13 بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیدیا۔ خصوصی عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس پر سپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔تحریری حکم نامے میں ہدایت کی گئی ہے کہ شہباز شریف آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں۔شہباز شریف کے وکیل کی جانب سے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی۔

درخواست کے مطابق شہباز شریف متعدد اہم امور میں مصروف عمل ہیں۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت نہیں کی۔عدالت میں ملزم سلمان شہباز کے اکاوئنٹس کو ڈی فریز کرنے کے لیے درخواست دی گئی۔عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سلمان شہباز کے اکاؤنٹس منجمدہونے سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی جا سکیں۔

تحریری حکم نامے میں سلیمان شہباز کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کے شناختی کارڈ پر کھولے گئے العربیہ اور رمضان شوگر ملز کے اکاونٹس منجمد کئے جائیں۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کے شناختی کارڈ پر کھولے گئے چنیوٹ پاور، شریف فیڈ، اور یونی ٹاس سٹیل کے اکائنٹس بھی منجمد کئے جائیں۔ فاضل جج نے تحریری حکم میں کہا کہ بینکوں کو اشتہاری ملزمان کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا واضح حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم سے متعلق تفتیشی افسر نے بھی بینک کو آگاہ کیا تھا۔

آگاہ کیے جانے کے باوجود بینکوں کے افسران عدالتی حکم پرعملدر آمد میں ناکام رہے، اکاؤنٹس منجمد کرنے کی بجائے بینکوں نے ملزم کے اکاؤنٹس کی تفصیلات دیں۔خصوصی عدالت نے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں بینک افسران کے خلاف شوکاز جاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر کیوں نہ بینک افسران کے خلاف کارروائی کی جائے، عدالت نے بینک افسران کو 17 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔خصوصی عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی اے شہباز شریف اور حمزہ کی بریت کی درخواست پر جواب جمع کرائے جبکہ اے ڈی سی آرچنیوٹ نے سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کی جائیدادوں کی قرقی کی رپورٹ پیش کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…