ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

دعا ہے میرا بیٹا ملک و قوم کا اسی طرح نام بلند کرے نسیم شاہ کے والد بھی اپنے بیٹے کی کامیابی پر بول پڑے

datetime 10  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، دبئی (این این آئی )افغانستان کے خلاف نسیم شاہ کے والد نے کہاہے کہ ہم تو سمجھتے تھے ہمارا بیٹا بولر ہے مگر اس نے بیٹنگ بھی اچھی کی اور چھکے لگائے۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2022 کے سلسلے میں 7 ستمبر کو کھیلے گئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ میں نسیم شاہ کی جانب سے پاکستان کو یادگارفتح دلائی گئی۔نسیم شاہ کے والد نے نجی ٹی وی سے گفتگو

کرتے ہوئے کہاکہ ہم تو سمجھتے تھے کہ ہمارا بیٹا بولر ہے مگر اس نے بیٹنگ بھی اچھی کی اور چھکے لگائے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے اس نے ہمارے بیٹے سے یہ کام لیا، سب ہماری اور گاں والوں کی دعاں کا بھی صلہ ہے۔نسیم شاہ کے والد نے بیٹے کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے میرا بیٹا ملک و قوم کا اسی طرح نام بلند کرے، مزید کارنامے انجام دے اور ملک و قوم کی خدمت کرے اور ملک کا نام روشن کرے۔دوسری جانب نسیم شاہ کے بھائیوں اور کزنوں نے کہا کہ ہمیں نسیم شاہ کی کارکردگی پر بہت خوشی ہے، ہمیں امید ہے وہ فائنل میں پہنچے گا اور فائنل میں بھی اچھی کارکردگی دکھا کر ایشیا کپ جیت کر لائے گا۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2022 کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں حسن علی ڈاسن شاناکا کا کیچ لینے کے بعد افتخار احمد کے ساتھ تھرو بال کھیلنے لگے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ایشیا کپ سپر فور رانڈ کے آخری اور غیر اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 122 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے سری لنکن ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔پاکستان یہ میچ ہار گیا تاہم حسن علی کا ڈاسن شاناکا کا کیچ شائقین کرکٹ کیلئے دلچسپی کا باعث بن گیا۔ڈاسن شاناکا کو آٹ کرنے کے بعد حسن علی اور افتخار احمد نے کیچ پکڑنے کی مشق شروع کردی۔ دونوں کھلاڑیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایونٹ کا فائنل اتوار کو ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…