پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

رضوان بھی بابر ہے، ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بیٹے کی جگہ لینے پر کپتان کے والد اعظم صدیقی کا ردعمل

datetime 9  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے کہا ہے کہ ان کے لیے ٹیم کے سارے کھلاڑی بیٹے بابر جیسے ہیں۔سوشل میڈیا پر اعظم صدیقی کا افغانستان کے خلاف فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کا ایک کلپ وائرل ہو گیا جس میں انھوں نے ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم کی جگہ پر لینے پر بات کی۔افغانستان کے خلاف جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اعظم صدیقی نے کہاکہ میں نے یہ بات پہلے بھی واضح کی تھی کہ پاکستان کے 11 کے 11 کھلاڑی بابر ہیں، اللہ کے فضل سے ورلڈکپ تک جیت کا یہ سلسلہ دراز رہے گا۔بابر کی ایشیا کپ میں پرفارمنس کے سوال پر اعظم صدیقی نے کہا کہ کوئی بات نہیں، بابر میں جو بھی کمی ہے اللہ اس کو پورا کر دے گا، بابر کی محنت پوری ہے تاہم اگر اللہ کی طرف سے دیر ہے تو کوئی بات نہیں۔صحافی نے کپتان کے والد سے اگلا سوال کیا آپ کی کیا خواہش ہے کہ بابر اعظم ایشیا کپ اٹھائے؟ جس پر اعظم صدیقی نے فوراًصحافی کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ غلط بات نہ کریں بابر اعظم نہیں بلکہ یہ کہیں کہ پاکستان ایشیا کپ اٹھائے، بابر اعظم پاکستان ہے، اسی طرح آخر تک ساریکھلاڑی ماریں گے کیوں کہ سب بابر ہیں۔رضوان کے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر کی جگہ لینے کے سوال پر اعظم صدیقی نے کہا کہ میرے لیے رضوان بھی بابر ہے کیوں کہ سب پاکستان کے لیے کھیل رہے ہیں۔یاد رہے کہ بابر اعظم سے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی پہلی پوزیشن چھن گئی ہے، پلیئرز رینکنگ کے مطابق قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹر بن گئے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…