اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

کے جی ایف چیپٹر 2 کے ہدایتکار کا کمسن بیٹا لفٹ میں پھنس کر ہلاک

datetime 20  دسمبر‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی)سائوتھ انڈین فلم انڈسٹری کی بلاک بسٹر فلم کے جی ایف چیپٹر 2 کے شریک ڈائریکٹر کرتن نداگوڑا ایک المناک سانحے سے دوچار ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنڑ فلم انڈسٹری کے کامیاب ترین ہدایتکار کرتن کا 4 سالہ بیٹا چرنجیوی سونرش اپنی رہائشی عمارت کی لفٹ میں حادثاتی طور پر پھنس گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں پہنچیں اور کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد بچے کو شدید زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔بچے کو شدید چوٹیں آئی تھیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں اور وہ ہسپتال میں علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا۔

اس دل خراش حادثے نے نہ صرف نداگوڑا خاندان بلکہ پوری کنڑ فلم انڈسٹری کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے،شوبز سے وابستہ معروف شخصیات نے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ریاست آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ اور معروف اداکار پون کلیان نے بھی سوشل میڈیا پر اس المناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرتن نداگوڑا کے کمسن بیٹے کی اچانک اور دردناک موت دل دہلا دینے والی ہے اور انہوں نے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔کرتن نداگوڑا کنڑ فلم انڈسٹری میں بطور اسسٹنٹ اور کو ڈائریکٹر اپنی پہچان بنا چکے ہیں، وہ معروف ہدایتکار پرشانتھ نیل کی فلموں، بالخصوص کے جی ایف فرنچائز اور سالار میں بطور سیکنڈ یونٹ ڈائریکٹر خدمات انجام دے چکے ہیں۔کرتن نداگوڑا جلد ہی تیلگو سنیما میں بطور ہدایتکار اپنے کریئر کا آغاز کرنے جا رہے تھے، جہاں وہ ایک ہارر فلم کی ہدایت کاری کرنے والے تھے، جسے میتھری مووی میکرز اور پرشانتھ نیل مشترکہ طور پر پروڈیوس کر رہے ہیں تاہم اس المناک سانحے نے خوشیوں کی اس نئی شروعات کو گہرے غم میں بدل دیا ہے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…