اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے مجمع زیادہ دکھانے کے لیے کئی ماہ پرانے جلسے کی ویڈیو شیئر کردی۔گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے پشاور میں جلسہ کیا گیا تھا جس سے عمران خان نے بھی خطاب کیا تھا۔مراد سعید نے گزشتہ روز 6 ستمبرکے جلسے کے بجائے تحریک انصاف کے پرانے جلسے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں کل کے جلسے کے مقابلے میں قدرے زیادہ افراد موجود تھے۔تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے گزشتہ روز ہونے والے جلسے میں آسمانی رنگ کا لباس پہنا تھا جبکہ مراد سعیدکی شیئر کی گئی ویڈیو میں فیصل جاویدکو سیاہ کپڑوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔