ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان انگائیڈیڈ میزائل ہے، انتشار پھیلا کر پاکستان کو لیبیا ،شام جیسا بنانے کی کوشش کر رہا ہے، بلاول بھٹو

datetime 5  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاک فوج کی اعلی قیادت کیخلاف عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عمران خان ملک اور معاشرتی ہم آہنگی کیلئے انگائیڈیڈ میزائل ہے۔ایک بیان میں

وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ عمران خان دفاعی ادارے اور کمانڈروں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے سے باز رہیں، مسلح افواج نے ملک کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہوا عمران خان ملک اور معاشرتی ہم آہنگی کیلئے انگائیڈیڈ میزائل ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان انتشار پھیلا کر پاکستان کو لیبیا اور شام جیسا بنانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن محب وطن قوتیں عمران خان کو مذموم عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دیں گی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پورا ملک اور عوام پاکستان کی سلامتی کی کاوشوں میں مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، اعلی افسران کو نشانہ بنانا، حب الوطنی اورغداری کے سرٹیفکیٹ دینا عمران خان کی پہچان ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پاک فوج کی اعلی قیادت کیخلاف عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عمران خان ملک اور معاشرتی ہم آہنگی کیلئے انگائیڈیڈ میزائل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…