بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم کا بحالی کے کاموں میں مصروف مزدوروں کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

datetime 4  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ /کچھی (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں سیلاب کے متاثرہ اضلاع کے دورے کے دور ان بحالی کے اقدامات میں سرگرم مزدوروں کیلئے 50، 50 لاکھ روپے کے انعامات کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ بحالی کا کام قومی خدمت ہے جس کیلئے پوری قوم آپ کو دعائیں دے رہی ہے،

ایسے وقت میں سب کا متحد ہونا انتہائی ضروری ہے،متاثرہ سڑکوں کو جلد سے جلد بحال کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے۔ضلع کچھی میں سیلاب سے ہونے والا نقصانات اور بحالی سے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی اور پنجرا پل پر سیلاب متاثرہ روڈ اور اور ریلوے انفرااسٹرکچر کی بحالی کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔بریفنگ میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ انفرااسٹرکچر کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، انفرااسٹرکچر کی بحالی میں پہلے سے بھی بہتر انداز میں کام کیا جائے گا، پل کی تعمیر کے لیے غیرملکی ماہرین سے مدد لی جائے گی۔اس موقع پر وزیر اعظم نے چیف انجینئر شاہد حسان اور ان کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک روشن مثال ہے کہ جب مشکل وقت آتا ہے تو کس طرح مل کر کام کیا جاتا ہے۔انہوں نے چیف انجینئر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ سب تنخواہ کے لیے نہیں کررہے بلکہ قوم سے کیا گیا اپنا وعدہ نبھا رہے ہیں، آپ کا یہ عزم پوری قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بحالی کا کام قومی خدمت ہے اور پوری قوم اس کیلئے آپ کو دعائیں دے رہی ہے، ایسے وقت میں سب کا متحد ہونا انتہائی ضروری ہے جب ملک کے بیشتر حصوں کو سیلاب کا سامنا ہے اور عوام مصائب میں گھرے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے لاکھوں گھر تباہ ہو گئے ہیں،

سیلاب سے سب سے زیادہ سندھ اور اس کے بعد بلوچستان متاثر ہوئے، لوگوں کے مال مویشی بہہ گئے اور فصلیں تباہ ہو گئیں۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مبارکباد دیتا ہوں اور پوری قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ وہ لوگ ہیں جو اس وقت قوم کے مسیحا ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ میں یہاں کے مزدوروں کے لیے 50 لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں تاکہ یہ ایک مثال قائم ہو کہ برے وقت میں کس طرح دن رات ان مزدوروں نے کام کیا،

انہیں شاباشی اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔انہوں نے ہدایت دی کہ یہاں آنے والی چند سڑکیں بری طرح تباہ ہو چکی ہیں، ان کی فوری طور پر مرمت کرکے ان پر ٹریفک بحال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں چند روز بعد ایک بار پھر فضائی جائزہ لوں گا اور امید ہے تمام امور احسن انداز سے مکمل ہوں گے۔بعدازاں بی بی نانی پل کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ متاثرہ سڑکوں کو جلد سے جلد بحال کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ضلع بولان میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچائی ہے، یہاں سے سیلاب کی وجہ سے پل بہہ گئے ہیں اور ٹریفک بند ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ اے، محکمہ پولیس، اسسٹنٹ کمشنر نے مکمل تعاون کیا جو قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کوآرڈینیشن کے ساتھ کام ہوا ہے اور 8 گھنٹے کے بعد پل دوبارہ بحال کیا جس پر سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب کی بڑی آفت کے بعد لوگوں نے جذبے اور پوری لگن کے ساتھ متاثرین کی خدمت کی،

مصیبت کا وقت جب آتا ہے تو پوری قوم اکٹھی ہو جاتی ہے اور سب دن رات ایک کر کے متاثرین کی امداد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر جتنے مزدوروں نے بھی کام کیا ہے ان کیلئے 30 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کرتا ہوں، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی 20 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ ان افراد نے دن رات ایک کر کے اپنا خون پسینہ بہایا اور پل کو دوبارہ بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا جو سب کیلئے ایک رول ماڈل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہاں پر گیس کی پائپ لائنوں کی بحالی بھی جلد ہو جائے گی، گیس کی بحالی کیلئے بھی 10 لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں۔ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دو ماہ سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے پورے ملک میں تباہی کا منظر تھا، پنجاب، خیبر پختونخوا اور دیگر علاقے سیلاب سے متاثر ہوئے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طر ف سے آزمائش کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جلدی سے مسائل پر قابو پانے کیلئے مختلف علاقوں کے دورے کئے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، صوبوں کو بھی وزیراعظم نے ہدایات دیں کہ وہ بھی فوری طور پر متاثرہ افراد کی مدد کریں۔قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ انفرااسٹرکچر کے نقصان اور جاری بحالی کے کام کے جائزے کے لیے بذریعہ ہیلی کاپٹر کوئٹہ پہنچے۔دورانِ پرواز چیئرمین این ایچ اے خرم آغا نے وزیر اعظم کو بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں اور جاری بحالی کے کام پر تفصیلی طور پر بریفنگ دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…