اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میںہونیوالی غیر معمولی بارشوں کی اصل وجہ کیا بنی؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، نیویارک( این این آئی)ماہرین کے مطابق مون سون رین سسٹم نے روایتی راستہ بدل کر سب تلپٹ کیا جس میں سارا عمل دخل بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت کا ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں مون سون بارشیں برسانے والی ہوائیں روایتی طور پر خلیج بنگال سے ہی

اٹھیں لیکن راستہ تبدیل ہونے کی وجہ سے بارشوں کی غیر روایتی شدت نے سب تلپٹ کردیا۔ترجمان محکمہ موسمیات بابر شہزاد نے کہا اس مرتبہ خلاف معمول مون سون ویدر سسٹم یکے بعد دیگرے بنے جس کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان میں غیر معمولی بارشیں ہوئیں یہاں تک کہ افغانستان تک بارشیں ہوئی ہیں۔ماہرین کے مطابق موسمی تبدیلیوں کے راستہ بدل بدل کر وار نے بچا ئوکیلئے بڑی تیاری کا بگل بجا دیا ہے جس کیلئے وقت کم اور مقابلہ سخت ہے۔حالیہ سیلاب نے جتنی تباہی مچائی ہے ایسے کسی مزید جھٹکے کا پاکستان ہر گز متحمل نہیں ہوسکتا۔دوسری جانب امریکی ارکان کانگریس شیلا جیکسن اور ٹام سؤزی سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے روانہ ہو گئے، اتوار کو پاکستان پہنچیں گے۔سیلاب سے تباہ شدہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے پاکستان روانگی سے قبل شیلا جیکسن نے بتایا کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔امریکی کانگریس ارکان شیلاجیکسن اور ٹام سؤزی دو روزہ دورے پرپاکستان آئیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…