خیبر پختونخوا حکومت نے آئی ایم ایف سے ملنے والے پیسوں سے حصہ مانگ لیا

3  ستمبر‬‮  2022

پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کے آئی ایم ایف کو خط کی حمایت کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر کامران بنگش نے کہا کہ وزیر خزانہ کا خط آئین کے مطابق تھا، آئین کے تحت وفاق کسی صوبے کو سرپلس بجٹ دینے

پر مجبور نہیں کر سکتا، پختونخوا حکومت نے ایم او یو سے قبل اور بعد میں وفاق کو اپنی شرائط سے آگاہ کیا تھا۔کامران بنگش نے کہا کہ غیر قانونی طور پر کال ریکارڈ کرکے گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا۔صوبائی وزیر نے آئی ایم ایف سے ملنے والے پیسوں سے حصہ لینے کی فرمائش بھی کر دی اور کہا کہ آئی ایم ایف سے پیکج ملنے کے بعد صوبے سے سوتیلے بھائی والا سلوک ختم کیا جائے۔ دوسر ی جانب جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی عنایت اللہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت سیلاب کو پارٹی کی بنیاد پر لے رہی ہے۔اپنے بیان میںجماعت اسلامی کے رکن کے پی اسمبلی عنایت اللہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ فلڈ کوآرڈی نیٹرز میں صرف پی ٹی آئی کے کارکنان کو شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محمود خان دیر آئے اور کارکنوں کے درمیان کھڑے ہوکر واپس چلے گئے، سیلاب سے ہوئی تباہی تو وزیراعلیٰ نے دیکھی ہی نہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…