جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، متاثرین کی بحالی کے لئے بھاری مالی امداد کا اعلان

datetime 1  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں چین کے قونصل جنرل زاؤ شیرین نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو چین کے قونصل جنرل زاؤ شیرین نے چین کی حکومت اور پاکستان میں چین کے سفیر کی طرف سے خیرسگالی کا پیغام دیا۔

چین کے قونصل جنرل نے پنجاب میں سیلاب سے جانی ومالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین کی بحالی کے لئے تعاون کے عزم کااعادہ کیا۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری،تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سی پیک پراجیکٹ کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ چینی قونصل جنرل نے متاثرین سیلاب کے لئے مالی امداد کااعلان کیا اور کہا کہ لاہور میں چینی قونصل جنرل آفس کی طرف سے متاثرین کی بحالی کیلئے 300 ملین روپے کی امداد دیں گے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے تعاون پر چینی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مختصر عرصے میں چودھری پرویز الٰہی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کی طرف سے دوستی کے تقاضے نبھاتے ہوئے سیلاب زدگان کے لئے تعاون پر مشکور ہیں۔ چین سے سیلاب زدگان کے لئے ٹینٹ اور دیگر امدادی سامان بھجوانا قابل تحسین ہے۔ سیلاب زدگان کے لئے چین کی مدد اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بحالی کا کام شروع کردیا ہے، چین کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ چینی قونصل جنرل نے پنجاب کے طلبہ کیلئے قونصل جنرل سکالرشپ دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی بحالی اور بہتری کیلئے معاونت کریں گے۔پنجاب پولیس کی استعدادکار میں اضافے کیلئے مشترکہ ٹریننگ کے ایم او یو پر دستخط کئے جائیں گے۔چینی قونصل جنرل نے انفراسٹرکچر، پاور پلانٹ، تعلیم، صحت اور ڈیم پراجیکٹس کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دوست وہ جو مشکل میں کام آئے، ہم دوستی نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس ہوا۔

مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے دکھ میں شریک ہیں۔ باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے مزید اقدامات بھی کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اکنامک ایجوکیشن کوآپریشن کے ذریعے پسماندہ علاقوں کے بچوں کی معیاری تعلیم تک رسائی یقینی بنائیں گے۔ملاقات میں ڈپٹی قونصل جنرل ساؤ کی، ڈائریکٹر پولیٹیکل اینڈ قونصلرا فیئرز ڈو ژاؤ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن زاؤ فشن، لیوکن بواور کمرشل قونصل ژن ژانگ بھی موجود تھے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل،انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ محمد خان بھٹی، چیئرمین پی اینڈ ڈی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…