ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

سری لنکا کا آئی ایم ایف سے 4 سال کیلئے 2 ارب 90 کروڑ ڈالر کا معاہدہ

datetime 1  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ اس نے دیوالیہ پن کے شکار سری لنکا کے ساتھ 4 برس کے دوران 2 ارب 90 کروڑ ڈالر کا بیل آئوٹ پیکج فراہم کرنے کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ کرلیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مالی بدحالی کے

دوران سہارا دینے والے اہم ترین عالمی قرض دہندہ کی جانب ملنے والی مالی امداد اپریل میں دیوالیہ ہونے والے جزیرہ نما ملک کے 51 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضوں کی تنظیم نو سے مشروط کی گئی ہے۔کولمبو میں 9 روز سے جاری مذاکرات کے بعد اپنے ایک بیان میں آئی ایم ایف نے کہا کہ سری لنکا کو فراہم کردہ اس نئے پروگرام کا مقصد میکرو اکنامک استحکام اور قرضوں کی واپسی کو بحال کرنا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ قرضوں کی پائیداری کو یقینی بنانے اور مالیاتی خلا کو پر کرنے کے لیے سری لنکا کے قرض دہندگان سے قرض میں ریلیف اور کثیرالجہتی شراکت داروں سے اضافی فنانسنگ کی ضرورت ہوگی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے مالی مدد فراہم کیے جانے سے قبل، سری لنکا کے سرکاری قرض دہندگان سے قرض کی تسلسل کے ساتھ واپسی کو بحال کرنے کے لیے مالیاتی یقین دہانیاں اور نجی قرض دہندگان کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے سنجیدہ کوشش کرنا بہت ضروری ہے۔آئی ایم ایف نے بتایا کہ سری لنکا نے ریونیو بڑھانے، سبسڈی ختم کرنے، لچکدار شرح تبادلہ کو یقینی بنانے اور اپنے انتہائی کم سطح پر موجود غیر ملکی ذخائر کو بڑھانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…