منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سری لنکا کاآئی ایم ایف سے معاہدہ طے پا گیا

datetime 31  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو،اسلام آباد (این این آئی، آن لائن)پاکستان کے بعد سری لنکا اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان بھی اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا نے آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالرز کا قرض مانگا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ آئی ایم ایف سری لنکا کو قرض دینے کے معاہدے کا اعلان کل کرے گا۔

واضح رہے کہ سری لنکا زرِ مبادلہ کے ذخائر میں کمی کے بعد کئی ماہ سے معاشی بحران کا شکار ہے، دوسری جانب عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاکستان کو بھی قرض کی ادائیگی سے متعلق پروگرام کی منطوری دے دی۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے قرض کی منظوری کی تصدیق کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ الحمداللہ ،آئی ایم ایف بورڈ نے توسیع فنڈ سہولت کی منظوری دے دی۔ان کا کہنا تھاکہ ہمیں ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کی ساتویں اور آٹھویں قسط مل رہی ہے۔وزیرخزانہ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کا متعدد مشکل فیصلے لینے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، وزیراعظم کا پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کو 1.17 ارب ڈالر کی 7 ویں اور 8 ویں قسط ملے گی۔ مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے لیے سخت فیصلے کیے۔ آخر میں مفتاح اسماعیل نے قوم کو مبارکباد بھی دی۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان کو قرض کی ادائیگی سے متعلق پروگرام کی منظوری کی تصدیق کی اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی دغا بازی کے باوجود ا?ئی ایم ایف نے پاکستان پروگرام منظور کرلیا۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی گئی۔ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کو تقریباً ایک ارب 17 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی اور قرض کی یہ رقم آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو منتقل کر دی جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…