منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے کمی ہوگئی

datetime 30  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)آئی ایم ایف کی جانب سے قرضے کی منظوری کے ساتھ ہی پاکستانی روپے کے مقابلے میں اڑان بھرتا امریکی ڈالر ایک بار پھر نیچے آنے لگاہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 42 پیسے سستا ہونے کے

بعد 220 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 6 روپے کمی کے بعد 224 روپے کا ہو گیا ہے۔یاد رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دیتے ہوئے پاکستان کو قرض کے اجرا کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع نے کہاکہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو تقریبا1ارب17کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو قرض کی رقم منتقل کر دی جائے گی۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ الحمداللہ آئی ایم ایف بورڈ نے توسیع فنڈ سہولت کی منظوری دے دی، ہمیں ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کی ساتویں اور آٹھویں قسط مل رہی ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم کا متعدد مشکل فیصلے لینے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم کا پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…