اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

دریائے سوات اور کابل میں سیلاب، محکمہ موسمیات پر سنگین غفلت کا الزام

datetime 27  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)فیڈرل فلڈ کمیشن نے دریائے سوات اور دریائے کابل میں سیلابی صورتحال پر محکمہ موسمیات کو سنگین غفلت کا مرتکب قرار دیدیا۔انڈس ریور سسٹم اتھارٹی نے دریائے سوات اور دریائے کابل میں پانی کے بہائو بڑھنے کی وجہ

دریائوں کے اطراف کلائوڈ برسٹ (بادل پھٹنا)قرار دیدیا۔ارسا کے مطابق اپر دیر، اپرکوہستان اور غذر میں بادل پھٹنے کی شدت 2010 سے کہیں زیادہ تھی، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کا بہائو 3 لاکھ کیوسک سے بھی بڑھ گیا جہاں اب تک تاریخ میں زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ 75 ہزار کیوسک پانی آیا۔کمیشن کے مطابق محکمہ موسمیات نے سنگین غفلت برتی،25 اور 26 اگست کی پیشگوئی میں الرٹ جاری ہی نہیں کیا۔ 24 گھنٹے میں یہ بھی نہیں بتایا کہ کلائوڈ برسٹ ہوگا یا بادل بن رہے ہیں، پانی سر پر پہنچا تو دریائے کابل میں سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا،بروقت پیشگوئی کی جاتی تو صوبائی حکومتیں الرٹ ہوتیں اورصورتحال بہتر ہو سکتی تھی۔دوسری جانب وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کلائوڈ برسٹ فروری میں اچانک پیدا ہونے والی ہیٹ ویو کا نتیجہ بتایا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں ہیٹ ویو کے باعث ہوا اور فضا ء میں بلبلہ بن گیا جس کے پھٹنے سے بڑی مقدار میں بننے والا بادل زمین پرآن گرا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…